11 جولائی 2026 - 17:35
الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف: عراقی عوام رہبرِ شہید کے استقبال، تشییع اور الوداع کے حقیقی حق دار تھے

عراق کی الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف عبدالعزیز المحمداوی نے کہا ہے کہ عراقی عوام نے رہبرِ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے استقبال، تشییع اور الوداع کا حق ادا کیا اور اپنی وفاداری، شجاعت، مہمان نوازی اور اہلِ بیتؑ سے محبت کی روشن مثال پیش کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کی الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف عبدالعزیز المحمداوی نے کہا ہے کہ عراقی عوام رہبرِ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے استقبال، تشییع اور الوداع کے حقیقی حق دار تھے اور انہوں نے اس تاریخی موقع پر اپنی دینی وابستگی اور اخلاص کا بھرپور اظہار کیا۔

عراقی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالعزیز المحمداوی نے کہا کہ عراق کے وفادار اور بہادر عوام نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اپنی عزت، غیرت، شجاعت، مہمان نوازی اور تعزیت و ہمدردی کے اعلیٰ اوصاف کا عملی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام نے اس مہمان کا استقبال اور رخصت کیا جو حضرت امیرالمؤمنینؑ کے زائر اور حضرت سید الشہداءؑ کے مہمانِ شہید تھے۔ ان کے بقول، عراقی عوام کا یہ طرزِ عمل گویا اس پیغام کی عکاسی کر رہا تھا کہ: "اے فرزندِ رسولؐ! ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔"

انہوں نے اس تاریخی عوامی شرکت کو عراق کی دینی و قومی شناخت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبرِ شہید کی تشییع نے دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان محبت، وفاداری اور مشترکہ دینی اقدار کو مزید مضبوط کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رہبرِ شہید ایران کی تشییع کے انتظامات کی کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ عراق میں تشییعِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد شریک ہوئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha